ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اجلاس سے پہلے ہی 5 اراکین پارلیمان کورونا مثبت

اجلاس سے پہلے ہی 5 اراکین پارلیمان کورونا مثبت

Mon, 14 Sep 2020 11:06:09    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍ ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا بحران کے بیچ پیر کے روز پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی5 ممبران پارلیمنٹ کی ٹسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے- ذرائع کے مطابق ان ارکان پارلیمنٹ میں دو خواتین اراکین پارلیمنٹ بھی شامل ہیں جن کی رپورٹ مثبت آئی ہے،تاہم بطور احتیاطی اقدام ایوان کو چلانے کے لئے بھی بنایا جارہا ہے-کورونا سے بچانے کے لئے دونوں ایوانوں کے ممبرس اور ان کے عملہ کے کورونا ٹسٹ کروائے جارہے ہیں - اس کے علاوہ سکیورٹی اہلکاروں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا اہلکاروں اور میڈیا کے نمائندوں کے نمونے بھی لئے جارہے ہیں - لوک سبھا سکریٹریٹ، ممبران پارلیمنٹ کو کورونا کے بارے میں مزید معلومات دینے اور کورونا سیفٹی ٹپس تجویز کرنے کے لئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) سے بھی مدد لے رہا ہے-اس کڑی میں، ایمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کو بھی اتوار کے روز منعقدہ پارلیمنٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے دوران طلب کیا گیا تھا-


Share: